ادھو ٹھاکرے کے سرسجے گا مہاراشٹر کا تاج، وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر رضامند ،جانئے کب ہوگا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2019, 11:48 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 22 نومبر(ایس او نیوز) مہاراشٹر میں نئی حکومت کے قیام کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ممبئی میں جمعہ کو شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے رہنماو ¿ں نے حکومت تشکیل کو لے کر پہلی بار ایک ساتھ ملاقات کی اور ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر رضامند ہوگئے۔ اس کی جانکاری این سی پی سربراہ شرد پوار نے دی۔

اجلاس میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کو لے کر تینوں پارٹیوں کے لیڈروں نے اپنی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کئی مسائل کو اٹھایا گیا۔ پارٹی کے دیگر رہنماو ¿ں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ مسائل باقی رہ گئے ہیں جن پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کو لے کر بات چیت جاری ہے۔میٹنگ کے بعد این سی پی چیف شرد پوار نے کہا، یہ صاف ہے کہ قیادت کا مسئلہ ہمارے سامنے نہیں ہے۔ تینوں جماعتوں نے ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر منظوری دے دی ہے۔ شرد پوار نے کہا، ہفتہ کو تینوں پارٹیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہے۔ جماعتوں کے درمیان بات چیت اب بھی چل رہی ہے۔ کل (ہفتہ) ہم فیصلہ کریں گے کہ گورنر سے کب ملنا ہے۔

این سی پی سربراہ شرد پوار نے مزید کہاکہ میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈرافٹ کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر اب کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔ سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں مہاراشٹر میں حکومت بنائی جائے گی۔ پروگرام کو لے کر بات چیت ابھی باقی ہے۔ ہفتہ کو ہم پریس کانفرنس میں تفصیل سے جانکاری دیں گے۔اس میٹنگ کے بعد این سی پی اور کانگریس نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس میں کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان اور این سی پی سے جینت پاٹل شامل ہوئے۔ چوہان نے میڈیا سے کہا کہ بات چیت ابھی جاری ہے اور کل اس پر دوبارہ ملاقات کریں گے۔ ادھر این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے بھی کہا کہ کچھ مسائل پر ابھی اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔ دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ جمعہ کی میٹنگ ادھوری رہی، لہٰذا ہفتہ کو دوبارہ مشترکہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...