اقوام متحدہ کے فنڈز رواں ماہ کے آخر تک ختم ہو سکتے ہیں: گوٹیرس

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 8th October 2019, 5:48 PM | عالمی خبریں |

 دبئی 8اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بین الاقوامی تنظیم کو تقریبا 23 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے مالی ذخائر رواں ماہ اکتوبر کے اواخر تک ختم ہو سکتے ہیں۔پیر کے روز ادارے کے ملازمین کے نام ایک پیغام میں سکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ رواں سال کے آخر تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا لازم ہے۔ (اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں 37 ہزار کے قریب افراد کا کر رہے ہیں)۔گوٹیرس کے مطابق سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اخراجات پر روک لگانے کی غرض سے کانفرنسوں اور اجلاسوں کا التوا اور ادارے کی متعدد خدمات میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ابھی تک رکن ممالک نے 2019 کے بجٹ میں درج سرگرمیوں کے لیے مطلوب مجموعی رقم کا صرف 70 فی صد ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے گوٹیرس نے 4 اکتوبر کو رکن ممالک کے نام تحریر بھی ارسال کی جس میں تفصیل سے بتایا گیا کہ عمومی بجٹ کے تحت درج سرگرمیوں کو حرج کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ گوٹیرس نے اس سے قبل رواں سال رکن ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تنظیم کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر دیں تا کہ مالیاتی مشکلات سے بچا جا سکے، مگر رکن ممالک نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔گوٹیرس نے نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مالی پوزیشن کے ذمے دار تنظیم کے رکن ممالک ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی تشدد، سی اے اے داخلی معاملہ، ہندوستان میں مسلمانوں سے تفریق نہیں ہوتی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندستان میں مسلمانوں سے تفریق کئے جانے کے الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہندستان کاداخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نےسودے بازی کرنے میں مودی کو بتایا سخت ۔ ہند۔امریکہ کے درمیان 3/ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا اعلان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا گجرات کے احمد آبادپہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد ہوائی اڈے پر امریکی صدر اور ان کی بیوی کا خیر مقدم کیا اور’نمستے ٹرمپ‘ پروگرام کے لئے موٹیر اسٹیڈیم کے راستے پر لوگ قطار میں کھڑے ہو کرہاتھوں میں ترنگا اور امریکی ...

سابرمتی آشرم میں ڈونالڈ ٹرمپ نے ’باپو‘ کا ذکر تک نہیں کیا

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابرمتی آشرم پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اس موقع پر انھوں نے باپو کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ سابرمتی آشرم پہنچے ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا کا استقبال ہندوستانی پی ایم نریندر مودی نے شال پیش کرتے ہوئے ...

افغانستان میں کرونا وائرس کے تین مریضوں کی نشاندہی

افغانستان میں صحت کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ایران کی سرحد کے ساتھ واقع مغربی صوبے میں تین افراد کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جب کہ ایران میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر کم ازکم 8 ہو گئی ہے۔