کورونا کی وبا کے حوالے سے سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہو گا

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2020, 10:07 PM | ملکی خبریں |

اقوام متحدہ،8؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعرات کے روز کورونا وائرس کے حوالے سے پہلا اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس وبائی مرض کے سبب کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے درمیان شدید نوعیت کا انقسام دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ بات سفارتی ذرائع نے پیر کے روز بتائی۔

کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان میں سے 9 نے گزشتہ ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا جائے۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اپنی بریفنگ دیں۔ یہ مطالبہ کونسل کے مستقل ارکان بالخصوص امریکا اور چین کے درمیان اس وائرس کے حوالے سے جاری تنازعات کے سلسلے میں غیر مستقل ارکان کے مایوس ہوجانے کے بعد سامنے آیا۔

ایک سفارت کار نے پیر کے روز اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ سلامتی کونسل جمعرات کے روز وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بند کمرے کا اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ اجلاس گرینچ کے وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے ایجنڈے پر ابھی تک ابہام کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔

سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان (ویٹو کا حق نہ رکھنے والے) میں سے جن نو ممالک نے اجلاس طلب کیا ان کے نام یہ ہیں جرمنی، بیلجیم، اسٹونیا، تیونس، انڈونیشیا، ویتنام، نائیجر، ڈومینیکن ریپبلک اور ریاست سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز۔

سلامتی کونسل کا دسواں غیر مستقل رکن جنوبی افریقہ اجلاس طلب کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔ اس کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں جنم لینے والی وبا کا تعلق صحت اور معیشت کے بحران سے ہے، جب کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری بین الاقوامی امن اور سلامتی کا تحفظ ہے۔ لہذا اس وبا کو زیر بحث لانا فی الوقت سلامتی کونسل کا کام نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...