اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ پٹی میں جارحیت روکنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2019, 4:53 PM | عالمی خبریں |

 دبئی   6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر روک دیں اور پھر سے مفاہمت کی جانب واپس آئیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنی امید کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں سیکورٹی کی صورت حال کا قریب سے اور نہایت تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے آغاز پر فریقین کے درمیان جارحیت کے مزید سنگین ہو جانے اور مزید جانی نقصان واقع ہونے کا خطرہ ہے۔گوتیرس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جذبات کو مکمل طور پر قابو میں رکھیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے اپنے شہریوں کے دفاع کے حق کی 100% حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو راکٹ حملوں کا سامنا ہے۔پیر کے روز اپنی دو ٹویٹس میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف حملوں سے صرف غزہ پٹی کے باسیوں کی شامتِ اعمال میں اضافہ ہو گا۔ امریکی صدر نے غزہ پٹی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تشدد کو ختم کریں اور امن کی خاطر کام کریں، ایسا ممکن ہے۔ہفتے کے روز سے جاری اسرائیلی بم باری اور حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25 کے قریب ہو چکی ہے جب کہ 90 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں حماس تنظیم کے داخلہ سیکورٹی کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں تاریخی حیثیت کے حامل محل ’قصرِ حاکم‘ کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب فلسطینی گروپوں کے مشترکہ آپریشنز روم نے اعلان کیا ہے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ پٹی میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں عسقلان، اوفاکیم اور کریات جات پر راکٹ داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...