غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکت تشویشناک

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2022, 12:37 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،13؍اگست (ایس او  نیوز؍ایجنسی)  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نے غزہ میں حالیہ حملوں میں بچوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیچلیٹ نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ”تصادم کے دوران کسی بھی بچے کو کسی بھی طرح کے تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس سال اتنے بچوں کا قتل اور معذور ہونا انسانیت کے لیے باعث شرمندگی ہے”۔

انہوں نے کہا ”فلسطین کی صورتحال نازک ہے۔ خونریزی کو روکنے کے لیے انتہائی تحمل کی ضرورت ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے کہ ہتھیاروں کے استعمال میں بین الاقوامی معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے”۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے تشدد میں 5 سے 7 اگست تک 48 فلسطینیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے کم از کم 22 عام شہری تھے جن میں 17 بچے اور چار خواتین شامل تھیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ فلسطین میں 19 فلسطینی بچے مارے گئے جس سے اس سال کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے درمیان مغربی کنارے میں کشیدگی عروج پر ہے، جہاں 9 اگست کو فائرنگ سے چار فلسطینی ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔