اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق کی پامالی کے مرتکبین میں سے عرب اتحادکو خارج کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2020, 9:20 PM | عالمی خبریں |

ریا ض،16/جون (آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ نے یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کا نام بچوں کے حقوق کی پامالی کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

بچوں کے حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی سالانہ رپورٹ میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی فہرست میں سے یمن میں سرگرم عرب اتحاد کا نام حذف کر دیا۔

اس سے قبل غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے یہ الزام گردش میں آیا تھا۔یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچوں کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔

انسانی حقوق کے یمنی اور غیر ملکی حلقوں نے اس بات کی سنگینی اور مستقبل میں اس کے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی صفوں میں اس وقت 30 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔اور یہ تمام 15 برس سے کم عمر ہیں۔

انسانی حقوق کے مذکورہ کارکنان نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا اسکولوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں ہتھیار ذخیرہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ موسم گرما کی سرگرمیوں کے طور پر بچوں کو لڑائی اور پرتشدد کارروائیوں کی تربیت دی جا رہی ہے اور فرقہ وارانہ لیکچروں کے ذریعے ان کے ذہنوں میں سماجی تباہی کا زہر اتارا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 ہزار یمنی بچے اور خواتین حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں، داغے گئے میزائلوں اور نشانچیوں کے حملوں کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے بچوں کے خلاف مرتکب جرائم تمام اقدار، بنیادوں اصولوں اور بین الاقوامی عرف کے منافی ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور بچوں کے تحفظ کی تنظیموں نے مطالبہ کیا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بچوں کے استحصال اور ان کی بھرتی کے سلسلے کو روکنے کے لیے فوری اور بھرپور طور پر حرکت میں آیا جائے۔

حوثیوں کی ان کارستانیوں کے سبب ہزاروں بچے ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں بہت سے بچے نفسیاتی اور جسمانی معذوری کا شکار ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔