سعودی عرب کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے: انتونیو گوٹیریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd December 2017, 6:53 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض،22؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور شہریوں کو میزائل حملوں کے جواب میں عالمی ادارے کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن میں جاری تنازع ، حوثیوں کے سعودی عرب کی جانب حالیہ میزائل حملے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے ،میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم اور شامی تنازعے سمیت دنیا میں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

مسٹر انتونیو گوٹیریس نے ایک سوال کے جواب میں حوثیوں کے شہری اہداف پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے نمبر پر تو تنازع کے کسی فریق کو میزائل مہیا کرنا اقوام متحدہ کی عاید کردہ اسلحے کی پابندی کی خلاف ورزی ہے۔ دوم، شہروں کے خلاف بیلسٹک میزائلوں کے حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں‘‘۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ تنازعات کے حل میں کامیاب کیوں نہیں ہو سکا؟ تو انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ’’اس وقت مشرق وسطیٰ کا خطہ مسائل کی آماج گاہ بنا ہو اہے اور یہ ایک بڑا عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ القدس کے بارے میں حالیہ فیصلے سے خطے میں بڑی بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ القدس کے بارے میں ہمارا موقف بڑا واضح ہے اور وہ یہ کہ اس کا فیصلہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔ مجھے اس بات پر بڑی مایوسی ہوئی ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے دو ریاستی حل کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے علاوہ خطے کے دوسرے بحرانوں کے حل کے لیے بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں جاری بحران حل ہونے کے بجائے بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ ہمیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ایک خوف ناک المیے کا سامنا ہے۔ سات لاکھ روہنگیا آبادی میانمار سے جانیں بچا کر بنگلہ دیش چلی گئی ہے۔

انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ میرا اب یہ یقین ہے کہ ہم اس وقت ہی تنازعات کے حل اور انھیں روکنے میں زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں، اگر سلامتی کونسل موثر اور متحد ہو۔ سلامتی کونسل میں تقسیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے تنازعات کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں تنازعات میں الجھے ہوئے فریقوں کو بھی یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ان کے درمیان مفادات کے تصادم کی حیثیت شاید وسیع تر مفادات کے مقابلے میں بہت کم اہمیت کی حامل ہو۔ کیونکہ یہ تنازعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ عالمی دہشت گردی کے نئے خطرے سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ دہشت گردی کہیں بھی کسی کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی یک رْخی نہیں ہے، لوگ بعض اوقات ریڈیکل اسلام کے بارے میں بھی سوچتے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ نیو نازیوں اور سپر ماشسٹوں کو بھی دوبارہ ابھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے بدھ مت انتہا پسندوں کو مسلمانوں پر حملے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ممالک تنازعات کے خاتمے کی اہمیت کو سمجھیں۔ہمیں ان لامتناہی تنازعات کو روکنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے طلال الحاج کے یمنی حوثیوں کے سعودی دارالحکومت کی جانب بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہم نے ان میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور شہروں کے خلاف تمام میزائل حملوں کی مذمت کی جانی چاہیے کیونکہ ہم اس بات کو قبول نہیں کرسکتے کہ کسی تنازع میں شہری اہداف فوجی اہداف بن جائیں‘‘۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن سعودی عرب کی جانب داغے گئے میزائلوں کے بارے میں سو فی صد اس نتیجے تک ابھی نہیں پہنچا ہے کہ آیا یہ ایرانی ساختہ تھے۔ البتہ ان پر کندہ علامتیں ایرانی علامتوں کے مشابہ پائی گئی ہیں‘‘۔انھوں نے یمن میں جاری تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ایسا حل تلاش کیا جائے جس کے تحت یمن میں ایک مشمولہ حکومت قائم کی جائے جس میں جمہوری طریقے سے تمام فریقوں اور آبادی کے تمام طبقوں کی نمائندگی ہو۔ پھر مسلح گروپوں کو غیر مسلح کیا جائے، ان سے ہتھیار واپس لیے جائیں۔ یمن کے ہمسایہ ممالک اور بالخصوص سعودی عرب کی سلامتی کی ضمانت دی جائے۔ ہم اسی قسم کے حل کے لیے کام کرنا چاہیں گے۔

ان سے جب سعودی عرب میں جامع اصلاحات کے منصوبے ویڑن 2030ء پر عمل درآمد، تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ ان سب اقدامات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں تو مسٹر گوٹیریس یوں گویا ہوئے:’’میرے خیال میں سعودی عرب ایسے ملک کو اپنی معیشت میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، اس کو تیل کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ میرا یہ عقیدہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آیندہ چند عشروں کے دورا ن میں تیل کا کردار موجودہ کردار سے بالکل مختلف ہو کر رہ جائے گا۔ اس لیے ممالک کو اپنی اپنی معیشتوں کو متنوع بنانے کی ضرورت ہے‘‘۔

’’جہاں تک خواتین کو بااختیار بنانے کا تعلق ہے تو میں نے سب سے پہلے ان اقدامات کو سراہا تھا۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ صنفی مساوات یہاں اقوام متحدہ میں میرا مقصد ہے اور دنیا میں جہاں کہیں بھی صنفی برابری کے لیے کوئی کام کیا جاتا ہے تو اس کو میری مکمل حمایت حاصل ہوگی‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...