اقوام متحدہ نے یمن میں اپنے انسانی حقوق کے نمائندے کو فارغ کر دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:07 PM | عالمی خبریں |

دبئی،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ میں باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے یمن میں اپنے نمائندے ڈاکٹر العبید احمد العبید کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت حوثی ملیشیا کے مطالبے کی بنا پر سامنے آئی ہے۔

مقامی نیوز ویب سائٹس نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی عہدے داران کی جانب سے انسانی حقوق کے نمائندے کے خلاف کئی ماہ سے جاری تنازع کے بعد ہائی کمیشن حوثیوں کے دباؤ کے آگے کمزور پڑ گیا۔ کمیشن نے اپنے نمائندے کو عہدے سے برطرفی سے آگاہ کر دیا۔ صنعاء میں حوثی ملیشیا نے کل بدھ کے روز اقوام متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول کر انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کو بند کرا دیا۔ حوثیوں کی جانب سے اس اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ کمیشن کے رابطہ کار نے ان کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے کارکنان کے متعلق رپورٹیں پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ادھر یمن کے انسانی حقوق کے وزیر محمد عسکر نے ایک اخباری بیان میں اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر کی تبدیلی کے لیے حوثی ملیشیا کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہو۔ عسکر کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے آگے جھک جانا اور ان کی بات قبول کرنا بذات خود ایک خلاف ورزی ہے جس سے اقوام متحدہ اور اور اس کی ذیلی تنظیمیں اپنا بہت سا اعتبار کھو دیں گی"۔حوثیوں نے العبید پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کو پیش کی جانے والی تمام رپورٹیں پہلے حوثیوں کے سامنے پیش کیا کریں۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ العبید انسانی حقوق کی پامالیوں کا پتہ چلانے والے اپنے زمینی ذرائع کا انکشاف کریں۔ ڈاکٹر العبید نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے نتیجے میں حوثیوں نے اکتوبر 2019 میں انہیں صنعاء  میں داخل ہونے سے روک دیا۔ تاہم ڈاکٹر العبید نے اردن کے دارالحکومت عَمّان سے کام کرتے رہے۔یمن میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے دفتر کی جانب سے اس موضوع کے حوالے سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...