ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر انگلینڈ کو پانچ کی بجائے چھ رن دینے پر امپائر دھرم سینا نے دیا بڑا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 12:01 PM | اسپورٹس |

کولمبو،22؍جولائی (ایجنسی) سری لنکا کے تجربہ کار امپائر کمار دھرم سینا نے اعتراف کیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں آخری اوور میں اوورتھرو پر انگلینڈ کو پانچ کے بجائے چھ رن دینا ایک غلطی تھی لیکن انہیں اس فیصلے کا کبھی افسوس نہیں رہے گا۔ دھرم سینا نے سری لنکا کے اخبار سنڈے ٹائمز سے کہاکہ انگلینڈ کو چھ رن دینا ایک اجتماعی فیصلہ تھا اور میں نے یہ فیصلہ اسکوائر لیگ امپائر مرائس ارسمس سے بات چیت کرنے کے بعد لیا تھا اور ہماری بات چیت اس دن تمام میچ حکام نے سنی تھی۔

سری لنکائی امپائر نے ساتھ ہی کہا کہ یہ ایک غلطی تھی اور انہیں اس فیصلے کا کبھی افسوس نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے لئے ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کے بعد تبصرہ کرنا کافی آسان ہے۔ میں اب جب ٹی وی پر ری پلے دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک غلطی تھی لیکن ہمارے پاس میدان پر ری پلے دیکھنے کی کوئی سہولت نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے جو فیصلہ کیا اس کا مجھے کوئی افسوس نہیں رہے گا۔ آئی سی سی نے تو اس دن کئے گئے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرا رن مکمل کرنے کیلئے وکٹ کی طرف بھاگ رہے تھے تو فیلڈر نے گیند تھرو کی جوا سٹوکس کے بیٹ سے لگ کر دوسری جانب چلی گئی اور گیند باؤنڈری کے پار ہو گئی۔

امپائر کی جانب سے انگلینڈ کو اوور تھرو کے چوکے اور بھاگ کر بنائے گئے دو رنز سمیت چھ رنز دیئے گئے ، جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ دوسرا رن مکمل نہیں ہوا تھا اور اس سے پہلے ہی گیند کھلاڑی کے بیٹ کو لگ گئی اس لیے پانچ رنز دیئے جانے چاہئے تھے ، لیکن ایک رن زیادہ دیدیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...