راہل کی اینٹ کے جواب میں میں نے کنکر ہی تو پھینکا ہے :اوما بھارتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2019, 10:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نائب صدر اور مرکزی وزیراوما بھارتی نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو ‘چور کی بیوی’ کہے جانے کو خارج کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کا تبصرہ حقیقت میں درست ہے اور ایسا کرکے انہوں نے کانگریس کو اینٹ کا جواب ‘کنکر’ سے دیا ہے ۔ بھارتی نے یہاں سوشیل میڈیا پر ایک بیان جاری کرکے پرینکا گاندھی کے بارے میں اپنے خیالات کو دہرایا اور میڈیا کی تنقیدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘کل سے مسلسل محترمہ رابرٹ واڈرا پر میرے تبصرے کوکچھ نیوز چینل ‘بگڑے بول’ کہہ رہے ہیں جبکہ میرا پورا بیان حقیقت میں درست ہے ، پرچبھنے والا ضرور ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مسٹر رابرٹ واڈرا پر بدعنوانی کے الزامات ہیں اور وہ ضمانت پرہیں۔ ضمانت کا مطلب ہوتا ہے کہ جرم کی نصف قبولیت۔ ضمانت کا مطلب کلین چٹ نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں ان کی بیوی کیا کہلائیں گی، انہوں نے وہی کہا ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ جب مسٹر واڈرا کی املاک میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تو کیا ان کی بیوی اس سے انجان تھیں ؟ ۔ بھارتی نے کہا کہ آپ تو یہی بڑی بات مان لیجئے کہ میں نے ان کو چوری میں حصہ دار نہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ میری اس بات سے تکلیف ہورہی ہوگی لیکن جب ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کو کانگریس کے لیڈروں کے ذریعہ ‘سوٹ بوٹ والا چور’ کہا گیا اور ان دونوں بھائی بہن نے ‘چوکیدار چور’ کہا تو ہمیں کتنی تکلیف ہوتی ہوگی؟ تکلیف اور غصہ سے دل اور روح بھرجاتی ہے ۔بھگوا بریگیڈ کی شعلہ بیان لیڈر نے کہا کہ اس کنبہ کو یہ سبق سیکھ لینا چاہئے کہ وہ بھگوان کے اوتار نہیں ہیں اور ہم ہندوستان کے لوگ ان کی پرجا نہیں ہیں۔ وہ جیسا بولیں گے ، انہیں ویسا سننا پڑے گا۔ میں نے اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں ، ایک کنکر سے دیا ہے جو صحیح نشانہ پر لگا ہے ۔ اس طرح کے علاج کی ان دونوں بھائی بہن کو سخت ضرورت ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...