یوکرینی صدر زیلینسکی نے بتایا کب اور کیسے ختم ہو سکتی ہے روس-یوکرین جنگ

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2022, 9:17 PM | عالمی خبریں |

کیف؍ماسکو،10؍اگست (ایس او نیوز؍ ایجنسی) روس کے ساتھ جاری جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ کریمیا کا بحیرہ اسود جزیرہ نما، جس پر ماسکو نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا، آزاد نہیں ہو جاتا۔ یہ بیان یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے دیا ہے۔ ڈی پی اے نیوز ایجنسی نے منگل کے روز اپنے رات کے ویڈیو خطاب میں صدر کے حوالے سے کہا کہ ’’کریمیا یوکرین کا حصہ ہے اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ جب تک کریمیا پر قبضہ ہے، بحر اسود علاقہ محفوظ نہیں ہو سکتا۔‘‘

زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ’’بحیرہ روم کے ساحل پر کئی ممالک میں اس وقت تک کوئی استحکام اور مستقل امن نہیں ہوگا جب تک روس ہمارے جزیرہ کو اپنے فوجی اڈے کی شکل میں استعمال کرنے میں کامیاب ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’یوکرین اور پورے آزاد یوروپ کے خلاف یہ روسی جنگ کریمیا سے شروع ہوئی اور کریمیا کے ساتھ ختم ہونی چاہیے، اس کی آزادی کے ساتھ۔‘‘

واضح رہے کہ منگل کو کریمیا کے مغرب میں واقع نووفیڈوریوکا کے پاس ساکی فوجی اڈے پر سلسلہ وار دھماکے ہوئے جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ حالانکہ زیلینسکی نے اپنے خطا میں دھماکوں کا تذکرہ نہیں کیا۔ روس نے بھی ان دھماکوں کو خاص توجہ نہیں دی۔ یوکرین کے ایک سرکردہ مشیر نے اس بات سے انکار کیا کہ کیف اس کے لیے ذمہ دار ہے۔ کریمیا آفیشیل طور پر یوکرین کا حصہ ہے لیکن 2014 میں ریفرینڈم کے بعد روس کے ذریعہ قبضہ کر لیا گیا، جسے بین الاقوامی طبقہ غلط مانتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔