یوکرین جنگ ماسکو تک پہنچ گئی، روسی دارالحکومت کے پوش علاقے میں ڈرون حملے

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2023, 11:47 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کیف، یکم جون (ایس او نیوز/ایجنسی) یوکرین کے ڈرونز نے ماسکو کے اضلاع کو نشانہ بنایا جس پر صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یہ یوکرین میں ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر 24گھنٹوں میں تیسری بار روسی فضائی حملے پر کیف کا‘ردِعمل’تھا-

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق حملے میں ماسکو کے چند امیر ترین علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں ولادیمیر پوتن اور اشرافیہ کی رہائش گاہیں ہیں -

روسی صدر نے منگل کے اوائل میں ماسکو پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ یوکرین کے فوجی انٹیلی جنس کے ہیڈکوارٹرز پر دو یا تین روز قبل حملہ کیا گیا تھا، جس کے جواب میں کیف حکومت نے روسیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ایک مختلف راستہ اختیار کیا-

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ کیف کی جانب سے بھیجے گئے 8ڈرونز اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے درونز کو مار گرایا گیا یا اس کا رخ موڑ دیا گیا، جبکہ سکیورٹی سروسز سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیلی گرام چینل بازا کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 25سے زیادہ ڈرونز شامل تھے -

ماسکو کے میئر کے مطابق حملے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ اپارٹمنٹ کے کچھ بلاکس کو کچھ دیر کیلئے خالی کرالیا گیا تھا-دوسری جانب امریکہ نے کہا کہ وہ روس کے اندر حملوں کی پشت پناہی نہیں کرتا لیکن یوکرین کے ساتھ جنگ کی ذمہ داری ماسکو پر عائد ہوتی ہے -

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عمومی طور پر ہم روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، ہم نے یوکرین کو اپنے خودمختار علاقے کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ضروری سامان اور تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے -

ترجمان نے کہا کہ امریکہ ابھی تک اندازہ لگا رہا ہے کہ ماسکو میں کیا ہوا، جہاں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پہلی بار رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ولادیمیر پوتن نے اس کا الزام کیف پر لگایا-محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ روس نے مئی میں 17ویں مرتبہ منگل کو کیف میں فضائی حملہ کیا تھا-

انہوں نے کہا کہ‘روس نے یوکرین کے خلاف یہ بلااشتعال جنگ شروع کی جسے روس، یوکرین کے شہروں اور لوگوں کے خلاف روزانہ وحشیانہ حملے کرنے کی بجائے یوکرین سے اپنی افواج کو واپس بلا کر کسی بھی وقت ختم کر سکتا ہے -

گزشتہ سال فروری میں جب سے روس نے اپنے پڑوسی ملک میں فوجیں بھیجی ہیں، جنگ زیادہ تر یوکرین کے اندر لڑی گئی، حالانکہ ماسکو نے اپنی سرزمین پر کچھ حملوں کی اطلاع دی اور کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا-

یوکرین کے صدارتی معاون میخائیلو پوڈولیاک نے منگل کے حملوں میں براہ راست ملوث ہونے کی تردید کی، البتہ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھ کر خوشی ہوئی’اور مزید کی پیش گوئی کی-

کچھ مشرقی یوکرینی علاقوں میں روسی فوجیوں کے ساتھ 2023 کے بیشتر حصے میں تعطل کا شکار رہنے والی جنگ نے دسیوں ہزار افراد کو ہلاک کیا، لاکھوں کو اکھاڑ پھینکا، شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا اور عالمی معیشت میں تباہی مچا دی-

کیف نے کہا کہ منگل کو روس کے تازہ حملوں میں یوکرین کے آس پاس چار افراد ہلاک ہوئے اور دو بچوں سمیت 34 زخمی ہوئے -

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔