یوکرین پر روس کی تباہی جاری، پھر ہوئی بموں کی بارش، 5 شہری ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2022, 12:07 PM | عالمی خبریں |

کیف، 9؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوکرین  پر روسی حملہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ کبھی حملے میں نرمی دیکھنے کو ملتی ہے تو کبھی اچانک حملہ تیز کر دیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر روس کی زبردست تنقید ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ 24 فروری سے جاری اس جنگ میں یوکرین بھی جھکنے کو تیار نظر نہیں آ رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر روسی نے یوکرین پر حملہ تیز کر دیا ہے۔ تازہ بمباری میں کم از کم 5 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ اس حملےمیں 12 سالہ ایک لڑکا سنگین طور پر زخمی ہو گیا ہے۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق روس کی فوج نے ڈونیتسک اوبلاسٹ میں بکھمٹ اور سیورسک کو نشانہ بنا کر بمباری کی ہے۔ اس حملےمیں کئی معصوم شہری زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک روس کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ سے زائد عرصہ سے جاری اس جنگ میں سینکڑوں معصوم شہریوں کی جان جا چکی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔ کئی فلک شگاف عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گھر ویران ہو چکے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...