اترکنڑا ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ میں بھٹکل کی بیفا ٹیم چمپئین

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2020, 8:27 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

سرسی:24؍فروری(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن نے کرناٹکا اسٹیٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے اشتراک سے سرسی اور بیندور میں سالانہ فٹ بال لیگ چمپئین شپ 2020کا انعقاد کیا تھا ۔ 16فروری سے 23فروری تک منعقد ہوئے فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھٹکل فٹ بال کلب نے چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔

سرسی کے فوریسٹ کالج میں منعقد ہوئے زون اے کے مقابلہ جات میں ڈانڈیلی، ماری کامبا سرسی ، منڈگوڈ، ریونت کمٹہ کی فٹ بال  ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں سے ماری کامبا سرسی اور ریونت کمٹہ کی فٹ بال ٹیمیں سیمی فائنل پہنچیں۔ جب کہ بیندور میں کھیلے گئے زون بی کے مقابلہ جات میں بھٹکل، کاروار، بیفا بھٹکل ،شرور،ہوناور اور منکی  کی فٹ بال ٹیمیں شریک تھیں۔ یہاں شیرور اور بھٹکل کی بیفا سیمی فائنل پہنچیں۔

سیمی فائنل میں بیفا بھٹکل نے سرسی فٹ بال ٹیم کو اور آر یو ایف سی شرور نے ریونت کمٹہ کو شکست دے کر فائنل پہنچیں۔بیفا بھٹکل اور آر یو ایف سی شرور کے درمیان کھیلے گئے   فائنل کے کڑے مقابلے میں اسکور برابر رہا تو پنالٹی شوٹ کے ذریعے بیفا بھٹکل نے شیرور کو 5-3سے شکست دے کر چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔

شرور کے سالار شیخ کو بیسٹ اسٹرائکر، عادل کو بیسٹ گول کیپر، بیفابھٹکل کے معاذ شیخ کو بیسٹ پلے میکر، ندید کاڈلی کو بیسٹ ڈیفنڈر ،جاسر ایس کے کو بیسٹ ایمرجنگ پلئیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شیرور کے بانی ممبر واصف ایم ایچ کو اترکنڑا ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن کا ہال آف فیم ایوارڈ دیاگیا۔

تقریب میں اسوسی ایشن کے سرپرست  حفظ الرحمن برماور مہمان خصوصی تھے تو رنجیت کمار اعزازی مہمان تھے۔ اس موقع پر عنایت اللہ شاہ بندری ، ایم ایچ غنی ، عبدالغفور شیخ شیرور، احید محتشم، معاویہ محتشم، فہد شاہ بندری ، عرفات تونسے ، عتیق ، فواز شاہ بندری  سمیت کئی لوگ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...