یوروپ میں کورونا سےاموات کے معاملہ میں برطانیہ سر فہرست

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2020, 12:31 PM | عالمی خبریں |

لندن،7؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وبا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اور یوروپ میں تمام ممالک سے زیادہ اموات برطانیہ میں رپورٹ ہوئی ہیں۔کل تک یوروپ کا اٹلی وہ ملک تھا جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی لیکن کل برطانیہ میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہو گئی۔ برطانیہ میں اب یہ تعداد 29427 ہے جبکہ اٹلی میں یہ تعداد 29315 ہے۔

یوروپ میں اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں یہ تعداد 29315 ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ ہے۔

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے اور فرانس میں یہ تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 200 ہے۔ ایران میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں اموات کی ےعداد چھہ ہزار سے زیادہ ہے۔پاکستان میں متاثرین کی تعداد 22 ہزار کے قریب ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 514 ہے۔ اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 238 ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...