برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف پُرتشدد مظاہروں کو روکنے کیلئے حکومت الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2024, 1:31 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لندن، 3/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) برطانیہ میں چاقو بردار کے حملے میں 3  بچوں کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف دائیں بازو کے شدت پسند عناصر کی نفرت انگیز مہم کے نتیجے میں  ملک میں  مسلمانوں کے خلاف اور  اور مساجد کے باہر پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے لندن میں  پولیس کی خصوصی یونٹ قائم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں  کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

  بچوں کے قتل کے بعد دائیں بازو کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اعلان کیا کہ دائیں بازو والے مساجد پر حملے کرکے ’’اپنی حقیقت ‘‘ عیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بدامنی پھیلانے میں ’’بدمعاش گروہ ملوث‘‘ ہیں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ’’ ملک بھر کی پولیس فورسیز پُرتشدد واقعات سے متحد ہوکرنمٹیں گی، مسلم کمیونٹی کی حفاظت کیلئے ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جو ضروری ہو۔ ‘‘ کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا بڑے پیمانے پر بدامنی چند بے عقل افراد کے اقدام سے پھیلی ہے۔ سڑکوں پر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نامناسب سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے انٹیلی جنس کا اشتراک اور چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا سہارا لیں گے۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے دائیں بازو کی سیاست کی مذمت بھی کی اور کہا کہ ساؤتھ پورٹ حملے کے متاثرین کا دکھ ناقابل تصور ہے، واضح ہے کہ بدامنی آن لائن تشہیر سے پھیلی۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں   سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنی ذمہ داری بھی یاد دلائی۔ اس سے قبل مسلم کونسل آف برٹین نے اپیل کی کہ مسلم کمیونٹی اور مساجد کی حفاظت کیلئے اضافی اقدامات کئے جائیں۔ 

 اس بیچ برطانیہ میں ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی ہدایت پر خصوصی پولیس یونٹس کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ٹک ٹاک پر جھوٹی اور نفرت انگیز معلومات شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ رطانوی وزیراعظم نے سوشل میڈیا کمپنیوں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آن لائن تشہیر سے بد امنی پھیلی، سوشل میڈیا کمپنیاں ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔ 

  یاد رہے کہ ساؤتھ پورٹ میں ایک چاقو بردار نوجوان نے بچوں کے ڈانس پروگرام میں   تین بچوں  کو ہلاک کردیاتھا۔ اسی کو بنیاد بناکر سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جارہی ہے اور شدت پسندوں کو مسلمانوں پر حملے کیلئے اُکسایا جارہاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

جموں و کشمیر انتخابات: ریاستی بی جے پی کے نائب صدر نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا

جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پون کمار کھجوریا پارٹی کی جانب سے انہیں امیدوار نہ بنانے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، کھجوریا بدھ کے روز ادھم پور ایسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی ...