برطانیہ میں مہنگائی 40 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2022, 11:18 AM | عالمی خبریں |

لندن، 21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں افراط زر 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس مسلسل اضافے کے باعث ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آفس آف نیشنل اسٹیٹکس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس گزشتہ ماہ 9.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ اس ہوشربا مہنگائی میں سب سے زیادہ پیٹرول اور اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 42 فیصد اور خوراک کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

ان اعداد و شمار نے تجزیہ کاروں کے ان خدشات کی بھی تائید کی ہے کہ بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اگست کی پالیسی میٹنگ میں سود کی شرح میں 50 بیس پوائنٹ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ اگرایسا ہوا تو یہ 1995 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہوگا۔ بی او ای نے دسمبر سے لے کر اب تک اپنی بنیادی شرح سود میں پانچ بار اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین اضافے کے بعد 1985 کے بعد سے سات ترقی یافتہ معیشتوں کے کسی بھی گروپ میں برطانیہ میں افراط زر کی شرح سب سے زیادہ ہو جائے گی۔ یوکرین میں جنگ اور کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے سبب سامان اور خدمات کی زیادہ مانگ نے کئی ممالک میں مہنگائی کو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ یورپی مرکزی بینک نے بھی اس ہفتے کے آخر تک شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یورو زون میں افراط زر کئی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جب کہ اس کے مقابلے میں یورپی کرنسی، یورو، دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...