کوروناانفیکشن: برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی مدت 7 مئی تک بڑھائے جانے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2020, 12:01 PM | عالمی خبریں |

لندن،14؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے برطانیہ میں لاگو لاک ڈاؤن کی مدت7؍مئی تک بڑھائی جائے گی۔ ’ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ اور موجودہ وقت میں نگراں وزیر اعظم ڈومینک راب اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کریں گے۔ ڈومینک برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیمار ہونے کی وجہ سے نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ مسٹر جانسن كووڈ -19 سے متاثر تھےاورحال ہی میں انہیں اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔

بورس جانسن نے ملک میں تیزی سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے 23 مارچ کو’سوشل ڈسٹنسنگ‘ سمیت کئی احتیاطی قدم اٹھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت برطانیہ میں ضروری سامانوں کی خریداری، ڈاکٹرز کے اپوائنمنٹ اورایکسرسائز وغیرہ کرنے کے لئے ایک شخص ایک دن میں ایک بار ہی گھر سے باہر نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے سوشل کیئر محکمہ نے پیر کو بتایا کہ اس وبا سے 717 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11329 ہو گئی ہے۔وہیں صحت حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں كووڈ -19 کے 4342 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔