فرانس کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کی آمد و رفت روکنا ہو گی: برطانیہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 7:55 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،12؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے منگل کو پیرس میں رودبادِ انگلستان میں پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے مسئلے پر بات چیت کی ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سمندر میں کسی المناک حادثے سے بچنے کے لیے ہمیں رودبادِ انگلستان کا راستہ بند کر دینا چاہیے۔

اب تک مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے چار ہزار سے زیادہ افراد نے اسی بحری راستے سے فرانس سے برطانیہ آنے کی کوشش کی ہے۔ ان میں وہ 700 افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نے پچھلے ہفتے یہ سفر اختیار کیا تھا۔

اس سفر میں استعمال کی جانے والی عارضی نا پختہ کشتیوں پر بے تحاشہ افراد سوار تھے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔ ان کشتیوں میں دیگر مسافروں کے علاوہ بچے بھی شامل تھے۔

35 کلو میٹر کا یہ بحری راستہ جہازوں کی گزر گاہ ہونے کی وجہ سے خاصا مصروف رہتا ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے لندن میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو فرانس کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کی آمد و رفت کو روکنا ہو گا اور اُنہیں اس کے قانونی پہلوؤں کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

حالیہ دنوں میں برطانیہ نے رودباِد انگلستان میں اپنے بحری جہاز تعینات کیے تھے، جو اس طرح کی آمد و رفت کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ طیاروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔

برطانوی بحریہ کے ایک سابق افسر کرس پیری کا کہنا ہے اس سلسلے میں برطانوی فوج کو استعمال کرنا درست ہے۔

دوسری طرف امیگریشن کے وکیل کولن یے او نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ تارکینِ وطن کی آمد و رفت کی بندش بحری اور بین الاقوامی قوانین کے تحت جائز نہیں ہے اور آپ کسی کو زبردستی اس طرح نہیں روک سکتے۔

کولن کا مزید کہنا تھا کہ فرانس کی مرضی کے بغیر لوگوں کو فرانس کی سمندری حدود میں دھکیلنا ناقابلِ قبول ہے۔

امیگریشن کے وکیل کولن کے مطابق اگر سمندر میں کوئی انسان مشکلات کا شکار ہے، تو اس کی مدد کرنا لازم ہو جاتا ہے۔

انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تارکین وطن کس قدر پریشان ہیں۔ ان کے بقول برطانیہ کو چاہیے کہ عالمی مہاجرین کے اس بحران کے حل میں مدد دے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم 'چیر یٹی گروپ ریفیوجی ایکشن' کے سربراہ اسٹیفن ہیل کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر اس سال تارکینِ وطن کی تعداد زیادہ ہے۔ مگر ایک ملک یا حکومت کے طور پر متعدد بار اس طرح کے واقعات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے اور اس کے حل کے راستے تلاش کیے جاتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تارکین وطن کی کشتیوں کے برطانیہ کے ساحلوں پر لنگر انداز ہونے کی کوشش برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کے بعد ایک سیاسی مسئلہ بن سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...