کاروار: سیلاب کے بعدراحت کاری کا کام بہت ہی اہم اور ضرور ی ہے افسران صبر و تحمل اور ایمانداری سے اپنے کاموں کو انجام دیں : ضلع نگراں کار سکریٹری منیش مڈگل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2019, 5:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14؍اگست   (ایس اؤ نیوز) اب جب کہ سیلاب کنڑول میں ہے، ڈیموں میں پانی کی سطح بھی کم ہوتی جارہی ہے تو اس کے بعد والے بازآبادکاری کے کام بہت ہی اہم اور ضروری ہیں ، افسران آپسی تال میل ، تعاون سے تمام کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ضلع نگراں کار سکریٹری منیش مڈگل نے افسران کو ہدایات دیں۔

وہ یہاں ڈی سی دفتر ہال میں ضلع سطح کےسبھی نوڈل افسران کی میٹنگ میں بات کررہےتھے۔ انہوں نے کہاکہ بارش اور سیلاب سے بے شمار جائیدادوغیرہ کو نقصان پہنچا ہے، افسران ایماندای سے کام کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ  تحمل اور صبر کا رویہ اپنائیں،خاص خیال رکھیں کہ  متاثرین کو کوئی تکلیف نہ پہنچے ، سیلاب کے بعد والے کاموں میں تیزی لائیں۔ کام کے دوران افسران آپسی تال میل اور ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعاون کریں تاکہ متاثرین کو جلد راحت ملے۔ اس سلسلے میں کوئی مسئلہ پیدا ہونےنہ پائیں اس پر دھیان رکھنے کی منیش مڈگل نے ہدایت دی۔

انہوں نے افسران کو بتایا کہ راحت کاری اور بازآبادکاری کے لئے پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے ، متاثرین اورجانوروں کو ضروری سہولیات مہیا کریں۔ ہرایک بازآبادکاری مرکز میں غذا کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے ، چاول، گہیوں ، تیل ، ترکاری ، گیس سلینڈر وغیرہ پہلے سے ہی تیار کرلیں ،تاکہ کسی طرح کی کوئی کمی نہ ہو ۔ جانوروں کے لئے الگ سے شیڈ بنائیں اور چارہ جمع رکھیں اور ان کے لئے بھی دوائی وغیرہ کا انتظام پہلے سے کرلیں۔

محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر نے میٹنگ میں بتایا کہ کہ ضلع کے 504دیہات  کی 9908.20ہیکڑ زمین زیر آب ہے ، قریب 5599.02500لاکھ روپیوں کا نقصان ہواہے۔ تعلیمات عامہ کے ڈی ڈی پی آئی نے بتایا کہ ضلع میں 265اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے ، سڑک ٹوٹنے سے رابطہ منقطع ہوئے دیہاتوں کے اسکولوں اور گنجی کیندر بنائے گئے اسکولوں میں چھٹی جاری رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔ بقیہ اسکول منگل سے شروع ہو نے کی جانکاری دی۔ میٹنگ میں ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار، اپر ڈی سی ناگراج سنگریر سمیت سبھی نوڈل افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...