یلاپورتعلقہ  میں زمین کھسکے مقامات کاڈی سی مہیلن کا  پیدل دورہ:دیہات کے مسائل کا مستقل حل اور  زمین کھسکنے کے تعلق سے ماہرین سےمطالعہ کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th July 2021, 8:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

یلاپور:28؍جولائی (ایس اؤ نیوز) یلاپور تعلقہ کے کلچی مضاف میں زمین کھسکنے کے معاملے کے متعلق ارضیاتی ماہرین کے ذریعے مطالعہ کرایا جائے گا۔ مقامی لوگوں کی مانگ کے تحت مستقل حل کےلئے حکومت کو پیش کش ارسال کی جائے گی۔ اترکنڑا ضلع میں حالیہ ہوئے زمین کھسکنے کے واقعات کے متعلق  اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ ضلع کے مختلف مقامات پر جہاں جہاں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے تھے ان مقامات کا دورہ کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مضاف کو جانے والا راستہ پوری طرح برباد ہوگیا ہے ، باہر کی دنیا سے ان کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے  ہماری پہلی ترجیح  متبادل راستے کی تعمیر ہونے کی بات کہی۔ اس سلسلے میں محکمہ فاریسٹ اور آب پاشی کا عملہ سرگرم ہے، اگلے دو تین دنوں میں یہ ممکن ہوگا، اسی طرح دیہات کو بجلی سپلائی کے لئے محکمہ ہسکام دن رات کام کررہاہے، ہمارے اندازے سے بھی زیادہ نقصان ہواہے ظاہر ہے کہ اس کی درستی کےلئے وقت درکار ہے البتہ ہر محکمہ اپنے طور پر متحرک ہے دو تین دن میں کسی حد تک حالات بحال ہونے کی ڈی سی نے امید جتائی ۔

مضاف میں ہوئے نقصانات کے متعلق ڈی سی نے جانکاری دی کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15گھر مکمل منہدم ہوچکے ہیں۔ 28گھر وں کو کافی نقصان پہنچا ہے ، چونکہ یہاں گھر کافی دور دور ہیں تو سروے کے لئے وقت چاہئے ۔

اپنے دورے کا مقصد واضح کرتےہوئے ڈی سی نے کہاکہ دیہات کے اندر کے حالات کیسے ہیں ان کو خود دیکھنے اور معائنہ کرنے کےلئے یہاں کا دورہ کیا ہوں۔   چھوٹے چھوٹے نالوں پر مشتمل یہ علاقہ اب بڑی وادی میں تبدیل ہوچکاہے، مٹی پوری طرح بہہ گئی ہے، زمینات اور کھیتوں کے قریب بنائے گئے چک ڈیم مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، دیہات کے مسائل کو مستقل حل ڈھونڈنے کے لئے راستے تلاش کئے جائیں گے۔ ضلع انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے ،عوام کو گھبرانےکی کوئی ضرورت نہیں ہونےکی بات کہی۔ اس موقع پر ڈی سی کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کے علاوہ مقامی عوامی نمائندے اور دیہی عوام ساتھ میں تھے۔

ڈی سی کا پیدل دورہ :کلچی مضاف پہنچنے کےلئے ڈی سی ملئی مہیلن نے قریب 10کلومیٹر کا راستہ پیدل طئے کیا۔ راستے کے درمیان کہیں کہیں مقامی لوگوں کے ساتھ بائک پر سوار ہوکر دیہات تک پہنچنے کی کامیاب کوشش کی ۔ راستے میں جہاں کہیں عوام سے ملاقات ہوئی ان سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہمت و حوصلہ سے رہنے اور ضلع انتظامیہ ان کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر آکرتی بنسال اور تحصیلدار شری کرشنا کامکر نے بھی الگ الگ بائک پر سوار ہوکر ڈی سی کے ساتھ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...