یمن میں برطانوی سفیر کا حوثی باغیوں سے مارب میں غیرانسانی حملے روکنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2020, 8:56 PM | عالمی خبریں |

دبئی،26/اگست(آئی این ایس انڈیا)یمن میں‌ متعین برطانیہ کے سفیر مائیکل ارون نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مارب گورنری میں جاری حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق ایک بیان میں برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ مارب میں حملوں کا کوئی جواز نہیں۔ حوثی ملیشیا کو چاہیے کہ وہ مارب میں کئی ہفتوں سے جاری غیرانسانی حملے بند کرے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کے یمن کے لیے مقرر کردہ ایلچی کے ساتھ مل کر کام کرے۔

برطانوی سفیر نےکہا کہ میں نے مارب کے گورنر سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے گورنری میں شہری آبادی پر غیرانسانی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ مارب میں حوثیوں‌ کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کرتا ہے کہ حوثیوں کی اندھا دھند جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں عرب اتحاد نے مارب میں جنگ بندی کی پیشکش کی تھی مگر باغیوں نے اسے مسترد کر کے اپنی جارحانہ پالیسی اور ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا ہے۔

ادھر یمنی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے مارب کے نواحی علاقے مدغل میں جاری حملوں کے باعث کم سے کم 1580 خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔