اڈپی میں خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے والا چوکیدار گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 12:56 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 17/نومبر (ایس او نیوز)منی پال پولیس اسٹیشن کے ودیارتنانگر، پیرمپلّی روڈ، ایشور نگر اور اودئے وانی پریس روڈوغیرہ پر پچھلے کچھ عرصے سے ایک موٹر سائیکل سوار سڑک پر تنہا جارہی خواتین او رنوجوان لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا کرتا تھا ا ور ان کے جسم کو نازیبا انداز میں چھوکر فرار ہوجاتا تھا۔

 ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نیشا جیمز نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔منی پال اسٹیشن ہاؤس آفیسر اور پولیس عملے نے مصدقہ سراغ ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے سنیچر کے دن ایشور نگر میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیااور جرم کے ارتکاب میں استعمال ہونے والی موٹر بائک بھی ضبط کرلی۔گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت دیپک نائیک کے طور پر کی گئی ہے جو سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس میں گارڈ کے بطور ملازمت کررہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دیپک فی الحال اڈپی کے کینرا بینک میں سیکیوریٹی گارڈ کی ڈیوٹی انجام دے رہاتھا۔پولیس کے بیان کے مطابق دیپک سے تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ موٹر سائیکل پر رات کے وقت ان علاقوں میں وہ چکر لگایا کرتاتھا جہاں سڑکوں پر روشنی بہت کم ہوتی ہے۔ پھر جب کوئی تنہا لڑکی یا خاتون اسے نظر آتی تو وہ قریب پہنچ کر نازیبا انداز میں اس کے جسم کو چھوتا اور پھر موقع پر سے رفو چکر ہوجاتا تھا۔ دیپک نے یہ بھی مانا ہے کہ رات کی ڈیوٹی انجام دے کر صبح 6بجے گھر لوٹتے وقت اودئے وانی پریس روڈ پر وہ اسکول جانے والی طالبات کے ساتھ بھی جسمانی چھیڑچھاڑ کیا کرتاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...