اڈپی : دو برقعہ پوش خواتین نے جیویلری شاپ سے اڑائیں 3 لاکھ روپے مالیت کی 4 چوڑیاں

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2021, 8:50 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی، 25؍ نومبر (ایس او نیوز) اڈپی میں واقع 'سلطان ڈائمنڈس اینڈ گولڈ' نامی زیورات کی دکان سے 3 لاکھ روپے مالیت کی 60 گرام وزنی 4 سونے کی چوڑیاں چرائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

جیویلری شاپ  کے منیجر محمد اجمل کی جانب سے ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق دو برقعہ پوش خواتین گاہک بن کر اس کی دکان میں داخل ہوئیں اور محمد مبارک نامی سیلس مین سے سونے کی چوڑیاں دکھانے کو کہا ۔ سیلس مین نے انہیں مختلف چوڑیاں دکھائیں جس کے دوران دونوں خواتین نے سلیس مین کا دھیان ہٹاتے ہوئے 4 چوڑیاں غائب کردیں جس کی مالیت 3 لاکھ روپے ہوتی ہے ۔

پولیس نے شکایت درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔