منی پال میں چاقو کی نوک پراسکوٹرسوارنوجوان سے موبائل فون اور رقم لوٹ لی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 8:20 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،19؍ستمبر(ایس او نیوز) ایک بائک سوار نوجوان کو  لٹیروں کے ذریعے چاقو کی نو ک پر دھمکاتے ہوئے اس کے پاس موجود نقد رقم  اور موبائل فون اڑالے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ سرکاری پولی ٹیکنیک میں ملازم نتیش دیواڑیگا نامی نوجوان صبح 4.30 بجے کے قریب ریلوے اسٹیشن سے اپنے اسکوٹر پر واپس لوٹ رہا تھا۔ اس وقت اندرانی پٹرول بنک کے پاس دولوگ ایک موٹر بائک پر پہنچے اور اس کا راستہ روک اس پر چاقو سے ہلکا سا حملہ کیا اور نقد 19ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر چلتے بنے۔ اس حملے میں نتیش کے سینےپر چاقو کا چھوٹا  سا زخم آیا ہے۔منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

اس معاملےپر بولتے ہوئے منی پال سرکل پولیس انسپکٹر منجوناتھ نے بتایا کہ پولیس کو اس بات کی خبر ملی ہے کہ لٹیروں کی ایک ٹیم شہر میں پہنچ گئی ہے اور مجرمانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس واقعہ کے تعلق سے سی سی کیمرے کی فوٹیج حاصل کرکے مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے مہم چلائی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...