اڈپی : ہیبری کی 2 جیویلری کی دکانوں میں چوری کی واردات
اڈپی،15؍ ستمبر (ایس او نیوز) ہیبری کے مین روڈ پر واقع دو زیورات کی دکانوں میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس کے دوران چوروں نے دوونوں دکانوں سے زیورات اڑا لیے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نیشنل ہائی وے کنارے واقع ایک کمرشیل کامپلیکس میں گنیش جیویلری کوچور روڈ پر واقع راجاراجیشوری جیلویلرس نامی دکانیں چوروں کے نشانے پر رہیں ۔ گنیش جیویلری سے 3.75 لاکھ روپے اور راجاراجیشوری جیویلرس سے مالیت کے زیورات اور 3,750 روپے مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا گیا۔
پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا معائنہ کیا ۔ دونوں دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نہ ہونے کی وجہ سے چوروں کو پکڑنا پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے ۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔