اڈپی: کنویں سے پمپ نکالتے وقت شاک لگنے سے دسوئی جماعت کا ایک طالب علم ہوا ہلاک
اڈپی،18؍جولائی (ایس او نیوز) کل شام کے وقت لکشمی نگر میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں کنویں سے پانی کا پمپ نکالتے وقت بجلی کا شاک لگنے کی وجہ سے دسویں جماعت کا ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گوتم نامی یہ لڑکا ملاگریس کنڑا میڈیم اسکول کا ایک ہونہار طالب علم تھا۔مقامی لوگوں کے بیان کے مطابق اپنے پڑوسی گھر کے کنویں سے پانی پمپ باہر نکالنے کے دوران حادثاتی طور پر بجلی کا شاک لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔گوتم کا یہ معمول تھا کہ روز شام کے وقت اپنے پڑوسی گھر کے احاطے میں کھیلنے کے لئے جایا کرتا تھا۔ کل شام اس کے پڑوس والے اپنے کنویں سے پمپ اٹھا رہے تھے تو گوتم بھی ان کا ہاتھ بٹانے لگ گیا اور اسی دوران اسے شاک لگ گیا۔ اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔گوتم نے امسال ایس ایس ایل سی کا امتحان دیا تھا اور رزلٹ کا انتظار کیا جارہا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے امتحان کا نتیجہ نکلنے سے پہلے ہی گوتم کی زندگی کاچراغ گل ہوگیا۔