اڈپی ، 30 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر میں واقع سرکاری ملازمین کے کوارٹرس میں سلسلہ وار چوری کی وارداتوں سے عوام حیران ہوگئے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے سٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے مشن کمپاونڈ علاقے میں موجود 6 سرکاری کوارٹرس کو نشانہ بنایا اور دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے وارداتیں انجام دیں ۔ ابھی صرف ایک گھر سے 120 گرام سونے کے زیورات اور 20 ہزار روپے نقد چوری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بقیہ گھروں سے چرائے گئے مال و اسباب اور مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔
تعجب خیز بات یہ ہے کہ چوری کی وارداتیں ٹاون پولیس اسٹیشن کے صرف چند میٹرس کی دوری پر انجام دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ ان سرکاری کوارٹرس کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہیں کیے گئے ہیں اور سیکیوریٹی گارڈس کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے ۔
ایڈیشنل ایس پی کرائم پی اے ہیگڈے، ڈی وائی ایس پی پربھو، ٹاون انسپکٹر، سی ایم سی صدر پربھاکر پجاری اور دیگر ذمہ داران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔
پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔
ایک نظر اس پر بھی
بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں
آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...
یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند
پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔
بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...
بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا
اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت کے (19) کے طور پر کی گئی ہے۔
یتی نرسمہانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ؛ بھٹکل تنظیم پیر کو اے سی کو دے گی میمورنڈم، منگل کو بھٹکل بند کا اعلان
یتی نرسمہانند نامی شخص کی جانب سے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات مبارکہ کے خلاف دیے گئے اہانت آمیز بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پیر کو اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم ارسال کرنے ...
مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی
بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔