اڈپی میں پیش آیا سیریل ایکسیڈنٹ ۔ کار نے ماری موٹر  بائکس کو ٹکر۔ 3افراد ہوئے زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2020, 10:11 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی، یکم ؍ستمبر (ایس او نیوز) اڈپی کے کلماڈی جنکشن پر پیش آئے سیریل سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے  اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی سے ملپے کی طرف جانے والی ایک کار نے یکے بعد دیگرے تین موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی۔تینوں موٹر بائکس پر سوار افراد زخمی ہوگئے اور ان کو علاج کے لئے منگلورو اسپتال میں داخل کرنا پڑاہے۔زخمی بائک سواروں کی شناخت پرشانت، دیانند اور سریش کے طور پر کی گئی ہے۔حادثے کا سبب بننے والی کار کے ڈرائیور کا نام سوکیش بتایا جاتا ہے جو کہ کنداپور کا رہنے والا ہے۔مپلے پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔