منی پال میں چاقو کی نوک پر لوٹنے کا معاملہ پولیس نےحل کرلیا۔ ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش جاری

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2020, 11:34 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،27؍ستمبر (ایس او نیوز) پچھلے دنوں صبح کی اولین ساعتوں میں منی پال میں چاقو کی نوک پر ایک شخص کو لوٹنے کی جو واردات انجام دی گئی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے اڈپی پولیس  ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اوراب اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

اڈپی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنوردھن  نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 ستمبر کو دو اجنبیوں نے منی پال میں چاقوکی نوک پر ایک شخص کو لوٹ لیا تھا۔ اسی ایک ہی  دن  میں  چار مختلف مقامات پر بالکل اسی انداز میں   لوٹ کی وارداتیں انجام دئے جانے کی شکایتیں پولیس میں درج ہوئی تھیں۔ایس پی کی قیادت میں انسپکٹر منجو ناتھ اور منی پال پولیس سب انسپکٹر منجو ناتھ ایم کی ٹیم نے تحقیقات کے دوران محمد عاشق نامی ایک شخص کی نشاندہی کرلی اور اس کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کے بیان کے مطابق محمد عاشق کاپ کے ملّار علاقے کا رہنے والا ہے اور  ’ٹیم گروڈ‘ نامی لٹیروں کی ٹولی کا سرغنہ ہے۔اس نے اپنے ایک اور دوست کے ساتھ مل کر سنسان علاقے میں لوگوں کو دھمکایا تھا اور نقدی کے علاوہ دیگر قیمتی چیزیں لوٹنے کا کام کیا تھا۔ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔عاشق کے پاس سے ایک بائک، ایک اسکریو ڈرائیور، چاقو اور چوری کیا ہوا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے۔پتہ چلاہے کہ ضبط کی گئی بلیٹ بائک بنگلورو کے آر ٹی نگر سے چرائی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...