منی پال میں فوت ہونے والے شخص کی جانچ پوزیٹیو نکلی۔ اڈپی ضلع میں کورونا سے ہوئی پہلی موت۔دبئی سے آنے والی ایک سالہ بچی نکلی پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 4:14 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 17/مئی (ایس او نیوز) ممبئی سے کنداپور آنے والے جس شخص کی 14/مئی کو موت واقع ہوئی تھی اس کی جانچ رپورٹ کووِڈ پوزیٹیو نکلی ہے، جس کی تصدیق ضلع ڈپٹی کمشنرجی جگدیش نے کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص (عمر 54سال)ممبئی سے 13/مئی کوبیوی بچوں سمیت اپنے آبائی گاؤں کنداپور آیا تھااور ان لوگوں کو کنداپور کوارنٹین سینٹر میں رکھا گیا تھا۔اسی دن سینے میں درد کی وجہ سے اس کو کنداپور تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔جب درد بڑھنے لگا تو اس شخص کو منی پال کے ایم سی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔پھر شدید دورہئ قلب کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔چونکہ یہ شخص ممبئی سے لوٹاتھا اس لئے اس کے گلے سے تھوک کا نمونہ کووِڈ جانچ کے لئے بھیجا گیا جس کے بعد 16/مئی کو رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ اس طرح اڈپی ضلع میں کووِڈ کی وجہ سے ہونے والی یہ پہلی موت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اس شخص کے ساتھ سفر کرکے کنداپور لوٹنے والی اس کی بیوی اور2 بچوں کو ادیاور ایس ڈی ایم کوارنٹین سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ یہ لوگ جب کنداپور کے کوارنٹین سینٹر میں پہنچے تھے تو ان سے رابطے میں آنے والے 57افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے 37افراد ثانوی رابطہ ثابت ہوئے ہیں۔ اور ان سب کو کوارنٹین مرکز میں طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فوت ہونے والے شخص کا کنداپور اور منی پال اسپتال میں علاج کرنے والے تمام ڈاکٹر اور نرسوں نے ہر قسم کی خود حفاظتی تدبیر اختیار کی تھی اس لئے ان کے متاثر ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔البتہ کے ایم سی اسپتال کے تین افراد کو اس شخص کے رابطے میں آنے کی وجہ سے کوارنٹین کیا گیا ہے۔ 

ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد اس لاش کی آخری رسومات کووِڈ 19وباء کے ضمن میں وضع کیے گئے پروٹوکول کے مطابق انجام دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

ایک سالہ بچی کورونا پوزیٹیو: اڈپی ڈی ایچ او ڈاکٹرسدھیر چندرا سُوڈا نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پہلی فلائٹ سے لوٹنے والے اڈپی کے 49افراد میں سے ایک سالہ بچے کے اندر بھی کووِڈ پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ 13مئی کو شہر میں پہنچے ہوئے ان لوگوں کو ایک نجی ہوٹل میں کوارنٹین کیا گیا تھا۔ وہاں ان تمام لوگوں کے گلے سے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کیے گئے۔جمعہ کے دن ان کی رپورٹ آئی تو6افراد کے معاملے پوزیٹیو نکلے جس میں 3مرد،2عورتیں اور ایک سالہ بچی بھی شامل ہے۔43افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ پوزیٹیو آنے والے 6افراد کو ڈاکٹر ٹی ایم اے پائی کووِڈ ہاسپٹل کے آئسولیشن وارڈ میں علاج کے لئے منتقل کیاگیا ہے۔ بقیہ لوگوں کو کوارنٹین مرکز میں ہی رکھا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...