اڈپی ضلع میں 90پوزیٹیو معاملات۔کورو نا سے ہوئی چوتھی موت۔ کچھ ہوٹل کیے گئے سیل ڈاؤن۔کنداپور میں دوپہر 2بجے سے لاک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 2:21 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،12/جولائی (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں کل سنیچر کے دن جملہ 90افراد کی کووِڈ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔اسے ضلع میں پھر سے اچانک کورونا وباء کے اچھال کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اس طرح ضلع میں اب تک متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,567ہوگئی ہے۔

اسی دوران آج خبر ملی ہے کہ داونگیر ے کا رہنے والا ایک72سالہ شخص یہاں کوروناکی وجہ سے فوت ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی اڈپی ضلع میں وباء سے مرنے والوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔

ان پوزیٹیو معاملات میں مہاراشٹرا کے علاوہ کرناٹکا کے مختلف اضلاع سے واپس لوٹے ہوئے لوگ شامل ہیں۔اڈپی تعلقہ میں 66،کنداپور تعلقہ میں 20،کارکلا تعلقہ کے4لوگ متاثرین میں شامل ہیں۔بیندور میں کورونا کے 12نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔برہماور تعلقہ کے کوٹا میں 8افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔

اڈپی شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے ساتھ بعض ہوٹل مالکان اور وہاں کے ملازمین کے اندر کووِڈ مرض پوزیٹیو آنے کے بعد ان ہوٹلوں کو سیل ڈاؤن کردیا گیا ہے۔بعض ہوٹل مالکان نے خود اپنی مرضی سے ہوٹلوں کو لاک ڈاؤ ن کردیا ہے۔اس کی وجہ سے عوام کے اندر خوف اور تشویش بھی پید اہوگئی ہے۔

ادھر کنداپور میں کورونا پر کنٹرول پانے کی نیت سے دوپہر 2بجے کے بعد روزانہ مکمل لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔یہ لاک ڈاؤن13 جولائی سے31جولائی تک جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...