منگل کو ہیلتھ بلٹین کے مطابق اڈپی ضلع میں 150پوزیٹیو اور 627نگیٹیو معاملات۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہا، خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2020, 1:08 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اڈپی 3/جون (ایس او نیوز) منگل کو اُڈپی میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملات  سامنے آنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی اور روینو وزیر آر اشوک نے بتایا تھا کہ اُڈپی میں کورونا پوزیٹو کے 210 معاملات سامنے آئے ہیں، لیکن شام کو موصول ہونے والی ہیلتھ  بلٹین میں خبر دی گئی ہے کہ اُڈپی میں پیر شام پانچ بجے سے منگل شام پانچ بجے تک  150 کورونا پوزیٹو کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس تعلق سے اڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر جگدیش نے بتایا ہے کہ 2جون کو اڈپی میں 150پوزیٹیو کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 627افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔اتنی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد  اُڈپی جہاں ایک ماہ پہلے تک کورونا کے کوئی معاملات نہیں تھے، کورونا سے  متاثرہ لوگوں  کی تعداد بڑھ کر 410ہوگئی ہے۔

ہیلتھ بلٹین کے مطابق  2 جون کو جن لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ان میں ایک گوا، ایک تمل ناڈو اور باقی تمام 148 لوگ ممبئی اور مہاراشٹرا کے علاقوں سے لوٹے ہوئے افراد ہیں۔

ریوینیو اور میونسپل ایڈمینسٹریشن کے وزیر آر اشوک نے کل اڈپی میں متاثرین کی تعداد 210بتائی تھی۔ مگر ادھر ڈپٹی کمشنر نے یہ تعداد صرف 150بتائی ہے۔ان کے بیان کے مطابق تازہ متاثرین میں 10سال سے کم عمر کے 9بچے اور 60سال سے زائد عمر کے 3افراد شامل ہیں۔ان سب کو ضلع کے مختلف کووِڈ اسپتالوں میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔اس لئے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 ڈی سی جگدیش نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں کے اندر200سے زائد افراد کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ جبکہ 2000ہزار سے زیادہ افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ ہم لوگ ممبئی او رمہاراشٹرا کے دوسرے علاقوں سے آنے والے افراد میں سے 10فیصد لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی توقع کررہے تھے۔اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ رپورٹ ہماری توقعات کے مطابق ہی آرہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فی الحال پوزیٹیو مریضوں میں سے صرف 2کی حالت کچھ سنگین ہوگئی ہے، ان کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔جن پوزیٹیو معاملات میں مرض کی علامات نہیں ہیں ان کو کنداپور اسپتال میں اور حالت بہت زیاد ہ خراب ہونے والوں، بچوں، حاملہ خواتین اور معمر افراد کو اڈپی کووِڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...