اڈپی بھوجنگا پارک میں آوارہ اور پاگل کتوں کی دہشت۔ کئی افرادپر ہواحملہ۔عوام نے کیا میونسپل افسران سے فوری اقدام کا مطالبہ
اڈپی:12/مئی (ایس او نیوز) اجر کاڈو میں واقع بھوجنگا پارک میں آوارہ اور پاگل کتوں کی دہشت پھیلی ہے جنہوں نے اب تک دس سے زائد افراد کو کاٹ لیا ہے۔
کہاجاتا ہے کہ اس پارک میں ہر وقت 30سے زائد کتے آوارہ کرتے نظر آتے ہیں اور ان میں سے کئی پاگل ہیں، جن کے کاٹنے سے ہونے والی ’ریابیس‘ نامی بیماری انسان کی دردناک موت واقع ہوتی ہے۔ چونکہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی اس پارک میں تفریح کے لئے آتے ہیں اس لئے عوام کے اندر بہت ہی خوف پھیلا ہوا ہے۔سنیچر کے دن پارک میں آنے والی ایک دس سالہ نَویا نامی بچی کو آوارہ کتے نے اس وقت کاٹ لیا جب وہ پارک میں کھیل رہی تھی۔ یہاں کے سوشیل ورکرز نے میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کے خطرے اور دہشت سے عوام کوراحت دلانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
پارک میں تفریح کے لئے جانے والے عوام کا کہناہے کہ کچھ شرپسند عناصر اپنی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لئے اس پارک کا کھلے عام استعمال کررہے ہیں، جس کے خلاف بارہا شکایت کی جاچکی ہے مگر میونسپل کاپوریشن کے افسران اس طرف بالکل دھیان نہیں دے رہے ہیں۔