اڈپی پولیس نے کروائی عادی منشیات فروشوں کی پریڈ

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2020, 9:20 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،28؍اکتوبر (ایس او نیوز) منشیات کے خلاف جاری مہم کو تیز کرتے ہوئے اڈپی پولیس سپرنٹنڈنٹ وشنو وردھن نے اے ایس پی   کمار اچندرا، پولیس سب ڈیویژن آفیسر جئے شنکرا، آرمڈ ریزروفورس کے ڈی وائی ایس پی راگھویندرا، اڈپی سرکل انسپکٹر منجوناتھ کے علاوہ دیگر افسران کو ساتھ لے کر چندو میدان میں عادی منشیات فروشوں کی  پریڈ کروائی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس پریڈ میں جو عادی منشیات فروش تھے ان میں بیندور پولیس اسٹیشن حدودسے2، کنداپورشہری پولیس اسٹیشن حدود 18 ، دیہی پولیس اسٹیشن 4، کوٹا 2، اڈپی شہری پولیس اسٹیشن 12، منی پال 16،ملپے 5، سی این ای پولیس اسٹیشن حدود 2 ، کارکلا 2، پڈوبیدری 5، ہیری اڈکا1اور کاپ سے تعلق رکھنے والے  3 ملزمین شامل تھے۔ 

پریڈ میں شامل ملزمین سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نے کہاوہ لوگ ایک اچھی زندگی جینا شروع کریں اور صحت مندمعاشرے کو تباہ کرنے والی سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔ایس پی نے انہیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنی پرانی روش نہیں بدلی تو ان کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ایس پی نے ان لوگوں کو منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے پر بھی اکساتے ہوئے کہا ان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کوراز میں رکھا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...