اڈپی: ’ڈر گ مافیا‘ کے خلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی۔ تحقیقات کا دائرہ ساحلی علاقوں تک بڑھادیا گیا۔ ڈی جی پی کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th September 2020, 5:33 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی  8؍ ستمبر (ایس او نیوز) اڈپی ضلع سپرنٹنڈنٹ دفتر میں منشیات  کے خطرے سے نمٹنے کے مسئلےپر میٹنگ منعقد کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پروین سود نےاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کنڑا فلم انڈسٹری میں ڈرگ مافیا پر کریک ڈاؤن کے لئے جو تحقیقات شروع کی گئی ہیں اس کا دائرہ کار  وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ہبلی، بیلگاوی چترادرگہ اورساحلی  اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے اور کسی بھی حالت میں منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

 آئی جی پی نے کہا کہ وہ اب تک کی گئی تحقیقات سے ابھی پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ اس لئے ضلع پولیس کے افسران کے منشیات کے کاروبار پر روک تھام کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ ہم ڈرگس پر ضرور قابوپائیں گے۔ چاہے وہ منشیات قدرتی ہوں، سافٹ ڈرگس، مصنوعی اور دوسرے کسی بھی قسم کے ہوں ۔ چاکلیٹس اور ڈرنکس میں بھی ڈرگس کا استعمال ہورہا ہے۔بنگلورو اور منگلورو منشیات کے بڑے اہم گڑھ بن گئے ہیں۔  ہم نے پولیس افسران کو ہر قسم کی منشیات فروشی اور اس کے استعمال کو جڑ سے ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ اس ہدایت پر عمل کرکے نتائج سامنے لائیں۔‘‘

 آئی جی پروین سود نے کہا:’’ ریاستی حکومت نے ہم کو منشیات پر قابوپانے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔اور ہدایت دی ہے کہ کرناٹکا کو منشیات سے پاک ریاست میں تبدیل کیا جائے۔ہم سمندری، زمینی یا ہوائی راستے سے آنے والی تمام منشیات پر روک لگانے کے لئے مہم چلارہے ہیں۔‘‘

 انسپکٹر جنرل نے مزید یہ بھی    بتایا کہ عوام کو درپیش مشکل صورت حال میں پولیس سے رابطہ کرنے کے لئے نیا 112نمبر جاری کیا جارہا ہے  تاکہ عوام کے لئے پولیس کی مدد  زیادہ مؤثر انداز میں فراہم جاسکے ۔ مشکل وقت میں اس 112کے ایک ہی نمبر پر فون کرنے سے پولیس کی طرف سے فوری راحت اور مدد پہنچانے کا کام کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...