کنداپور : کورگا مہندی تقریب پر کوٹا پولیس کا دھاوا ۔ سب انسپکٹر معطل ۔ پانچ اہلکاروں کا تبادلہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:12 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور : 29/دسمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے کوٹا میں کورگا طبقہ کی کالونی میں منائی جارہی تقریب کے دوران ڈی جے بجائے جانے کو مسئلہ بنا کر پولیس نے جو دخل اندازی کی تھی اور ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا تھا اس معاملہ میں ذمہ دار کوٹا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سنتوش کو معطل کیا گیا ہے ۔

اڈپی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنووردھن کی طرف دی گئی تحقیقاتی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس ویسٹرن رینج نے سب انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اور لاٹھی چارج میں ملوث دیگر پانچ پولیس اہلکاروں کا بھی تبادلہ کردیا ۔ 

یاد رہے کہ کنداپور کے کوٹاتھٹو علاقے میں کورگا کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جس میں دولھا سمیت مہندی تقریب میں شامل کورگا طبقہ کے دیگر افراد پر بھی پولیس نے زیادتیاں کی تھیں ۔ اس کے خلاف دلت تنظیموں کے علاوہ اقلیتی طبقات کے لیڈروں نے سخت احتجاج کیا تھا اور متعلقہ پولیس والوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی