مرڈیشورکے اسکولوں میں ہوئی چوری کے الزام میں اُڈپی پولس نے کیا دو چوروں کو گرفتار؛ لایا گیا بھٹکل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2023, 12:55 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17 جنوری (ایس او نیوز) قریب چار ماہ قبل ماہ ستمبر میں مرڈیشور کے اسکولوں میں چوری کرنے کے الزام میں اُڈپی پولس کے ذریعے گرفتار کئے گئے دو چوروں کو آج منگل کو بھٹکل پولس اسٹیشن لایا گیا، پھر مرڈیشور کے متعلقہ اسکولوں میں لے جاکرسوالات کئے گئے۔

پتہ چلا ہے کہ ضلع اُڈپی کے کوٹا میں چند روز قبل دو مبینہ چوروں کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر متعدد مکانوں سمیت 25 سے زائد اسکولوں میں بھی چوری کئے جانے کے الزامات ہیں۔ چھان بین سے پولس کو پتہ چلا کہ ان دونوں نے مرڈیشور کے اسکولوں میں بھی چوری کی تھی، اسی بنیاد پر دونوں مبینہ چوروں کو بھٹکل لایا گیا پھر مرڈیشور کے اسکولوں میں لے جاکر تفتیش کی گئی۔

گرفتار شدگان کی شناخت  گوکرن کے رہنے والے  کماراسوامی (59) اورہیجماڈی (ضلع اُڈپی) کے رہنے والے زاہد سینان (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس نے ان دونوں کو مرڈیشور اسکولوں میں ہوئی چوری میں بھی ملوث بتاتے ہوئے بھٹکل عدالت میں پیش کیا ہے۔ مزید چھان بین جاری ہے۔

 

Related News

بھٹکل: مرڈیشور کے 5 اسکولوں میں چوری کی ناکام کوشش؛ دروازے اور الماریوں کو شدید نقصان؛ ایک اسکول سے دو ہزار روپیہ چرانے میں کامیاب ہوئے چور

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔