اڈپی پولیس نے واردات کے 12 گھنٹوں کے اندر 3 چور خواتین کوکرلیا گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2020, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،22؍اکتوبر(ایس او نیوز) سٹی بس میں سفر کے دوران اپنی ساتھی مسافر کی بیگ سے نقد رقم  اور اے ٹی ایم کارڈ زچرانے کی ملزم  3چور خواتین کو اڈپی پولیس نے واردات کے 12گھنٹوں  کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گرفتار کی گئی تینوں خواتین بلاری کی رہنے والی ہیں اور ان کے نام لتا، کویتا اور سبیتا ہیں۔ یہ تینوں شہر کے کونجی بیٹوعلاقے سے سٹی بس میں  سوار ہوئیں اور پہلے سے بس میں  سفر کررہی ایک خاتون مسافر ارچنا راؤکے قریب جاکر کھڑی ہوگئیں۔ پھر ان کے پاس جو چھوٹا سا بچہ تھا اس کو ارچنا راؤ کے پاس تھامنے کے لئے دے دیا۔ اس دوران ان تینوں نے بڑی چالاکی کے ساتھ ارچنا کی بیگ  سے اے ٹی ایم کارڈز، نقد رقم اور کچھ دستاویزات اڑا لیے اور ارچنا کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔ بس سے اتر کر ان کے چلے جانے کے بعد جب تک ارچنا کواس چوری کا پتہ چلا ، تب تک ان تینوں نے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ارچنا کے اکاؤنٹ سے 25 ہزار روپے نکال لیے تھے۔

ارچنا نے اڈپی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تو پولیس حرکت میں آگئی،اور اس نے  ضلع کے دوسرے پولیس اسٹیشنوں سے متعلقہ افسران کو بھی اس واردات کی اطلاع دے دی۔ اس دوران پتہ چلا کہ ان تینوں نے دھارواڑ جانے کے لئے ٹکٹس بک کرلیے ہیں تو مقامی افراد اور رکشہ ڈرائیوروں کی مدد سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمین کے پاس سے 32000ہزار روپے نقد، دو موبائل فون اور دو اے ٹی ایم کارڈز بر آمد کرلیے گئے ہیں۔شکایت ملنے پر چوکسی دکھانے اور 12 گھنٹوں کے اندر ملزمین کو گرفتار کرنے پر عوام کی طرف سے  پولیس کی  بہت زیادہ ستائش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...