اڈپی پولیس کے ہاتھ لگے بدنام زمانہ’ایرانی گینگ‘ کے 4لٹیرے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2020, 8:25 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) اڈپی پولیس نے  تنہا عورتوں سے زیورات لوٹنے کے لئےبدنام زمانہ ’ایرانی گینگ‘ کے چار لٹیروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔گرفتارشدگان کے نام  ذاکر حسین (24سال)، کمبار رحیم مرزا (32سال)، اکشئے سنجے گوساوی (22سال) اور شاہ رخ بندے نواز شیخ (24سال) بتائے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس گینگ کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ سڑک پر چل رہی تنہا عورتوں کو اپنے نشانے پر لیتے ہیں۔ پھر موٹر بائک پر سواردو لٹیرے  ا ن کے قریب جاکر اس سڑک پر آگے کچھ لٹیرے ہونے کی بات بتاتے ہوئے خوفزدہ کرتے ہیں اور ان سے اپنے گلے کے زیورات اتار کر پرس یا بیگ میں رکھنے کا مشور ہ دیتے ہیں۔ جب عورتیں انہیں اپنا خیر خواہ سمجھ کر اپنے زیورات اتارلیتی ہیں تو یہ لوگ ان کے ہاتھ سے   وہ زیورات جھپٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔تھوڑی دور جاکر وہاں ان کا انتظار کرہی کار میں  موجود دو ساتھیوں سے اپنی موٹر بائک بدل لیتے ہیں اور خود کپڑے بدل کر کار چلاتے ہوئے دور نکل جاتے ہیں  جبکہ کار والے ساتھی موٹر بائک پر سوار ہوکر آرام سے اس علاقے سے فرار ہوجاتے ہیں۔اس طرح ان کا پیچھا کرنے یا انہیں تلاش کرنے والوں کو جھانسہ دینے میں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے  گرفتار کیے گئے لٹیروں کے پاس سے کچھ سونے کے  زیورات بر آمد کرلیے ہیں  ۔  لوٹے گئے کچھ  زیورات چوروں نےسری رامپورا  اوراحمد نگر میں فروخت کیے تھے وہ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایک کار اور دو موٹر بائکس بھی ضبط کرلی گئ ہیں۔ ضبط کی گئی اشیاء کی مالیت کا اندازہ  7لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...