اڈپی کرشنا مٹھ کے مقدس تالاب میں حادثاتی طور پر ایک شخص ہوا غرقاب

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2020, 11:52 PM | ساحلی خبریں |

سولیا11/فروری (ایس او نیوز) اڈپی کے کرشنا مٹھ کے احاطے میں واقع مقدس تالاب میں حادثاتی طور پر غرقاب ہونے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ 

سمجھا جاتا ہے کہ چینئی کے رہنے والا کیپٹن جی سریدھرن (62سال)نامی بزرگ شخص سیاحت پر یہاں آیا ہواتھا۔شاید رات کے چار بجے کے قریب سریدھرن نے ’مادھو سروور‘ نامی تالاب میں غسل کی ڈبکی لگانے کی کوشش کی ہوگی او ر پیر پھسل جانے سے غرقاب ہوا ہوگا۔ شاید تیراکی سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اس کا دم گھٹ جانے سے اس کی موت واقع ہوئی ہوگی۔

اڈپی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...