اُڈپی،13؍جولائی(ایس او نیوز) اُڈپی ضلع میں داونگیرے سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم نوجوان کی کووڈ۔19 وائرس کی وجہ سے اُڈپی کےاسپتال میں موت ہوگئی۔ داونگیرے کے اس شخص کا کوئی قریبی راشتہ دار اُڈپی میں نہ رہنےسے پاپولر فرنٹ آف انڈیا یونٹ کے رضاکاروں نے اس مریض کی میت کی تدفین کی ذمہ داری اپنے سرلی۔
پاپولر فرنٹ میڈیکل یونٹ کے انچارج منیر کلمڈی کی قیادت میں عرفان، شاہد، شافعی، فیض اللہ ، اشیل ، اشرف پر مشتمل ٹیم نے کووڈ۔19 قوانین کے تحت اس میت کی اُڈپی قبرستان میں تدفین کی۔
پی ایف آئی کے ضلع صدر نذیر احمد اُڈپی، رحمان ملا، تبریز وغیرہ نے اس سلسلہ میں بھر پور تعاون کیا۔
اُڈپی میں مسلم مریضوں کے فوت ہونے پر ان کی تدفین کیلئے پاپولر فرنٹ کی جانب سے ایک ٹیم بنائی گئی ہےجو مسلم اور غیر مسلم میتوں کی تدفین اور آخری رسومات کی ادائیگی کی ذمہ داری ادا کررہی ہے۔