اڈپی: گھر میں تنہا رہنے والی بزرگ خاتون کے قتل اور زیورات لوٹنے والے ملزمین گوا سے ہوئے گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2019, 12:03 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 11/جولائی (ایس او نیوز) سبرامنیا نگر میں واقع اپنے گھرمیں تنہا رہنے والی80 سالہ بزرگ خاتون رتنا وتی جی شیٹی کا قتل کرنے اور اس کے بدن سے زیورات لوٹنے کے بعد فرار ہونے والے ملزمین کو پولیس نے گوا سے گرفتار کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ5جولائی کو لیلاوتی شیٹی کی سڑی ہوئی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے قتل اور لوٹ کے معاملے میں جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان کے نام دھارواڑ کے نرگنڈا کے رہنے والے امبنّا عرف امبریش عرف امبنّا جاڈر عرف شیو(31سال) ااور اس کی بیوی رشیدہ عرف قاضی عرف جیوتی(26سال)بتائے ہیں۔ 

اس واردات کی جو تفصیلات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق رتناوتی شیٹی اپنے گھر کے احاطے میں چار کمرے کرایے پردیا کرتی تھی۔ دو کمروں میں کرایہ دار پہلے سے موجود تھے مگر چند دن پہلے وہ لوگ اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے۔ اس قتل کے ملزمین شیوا ور رشیدہ کمرہ کرایے پر لینے کے لئے یک جولائی کو رتناوتی کے گھر پہنچے۔ اس تعلق سے انہوں نے گھنٹوں رتناوتی کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر گفتگو کی۔ اس دوران ان دونوں کی نظر اس کے بدن پر موجود سونے کے زیورات پڑی اور انہوں نے کمرہ کرایے پر لے لیا۔پھر دونوں ملزمین نے رتناوتی شیٹی کے پاس بہت زیادہ سونا ہونے گمان کرتے ہوئے دوسرے دن2جولائی کو دوپہر کے وقت اس کا قتل کردیا۔اور اس کے بدن پر موجود 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر گھر بند کرکے چلے گئے۔ 

5جولائی کو جب رتناوتی کی سڑی ہوئی لاش گھر سے برآمد ہوئی تو پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔ پھر جب انہیں اولڈ گوا  کے علاقے میں ملزمین کے موجود ہونے کی بات معلوم ہوئی تو گوا پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کرکے انہیں گرفتار کرنے کے لئے کہا۔ اس کے بعد اڈپی پولیس ٹیم نے گوا پہنچ کر ملزمین کو اپنی تحویل میں لیا۔پولیس کا کہناہے کہ عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان دونوں کو پولیس کسٹڈی میں لیا گیا ہے۔ ملزمین نے اپنے جرم کا اقرار کیا ہے۔ لوٹے گئے زیورات ابھی ملزمین سے بر آمد کرنا باقی ہے۔

ملزم امبریش کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ہبلی، بیجاپور، بادامی، کوور منگلورو جیسے ریاست کے مختلف مقاما ت پر اس کے خلاف چوری اور لوٹ کے معاملات درج ہیں۔قتل اور لوٹ کے بعد مفرور ملزمین کی گرفتاری کی اس مہم کو ایس پی نیشا جیمز اور اے ایس پی کماراچندرا کی نگرانی میں اڈپی سرکل انسپکٹر منجو ناتھ اور ملپے پولیس اسٹیشن اور ڈی سی بی آئی کے افسران نے انجام دیا۔    
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی