ساحلی کرناٹکا کے رمیض نے باڈی بلڈنگ میں جیتا ’مسٹر ایشیا‘ چیمپئن شپ کا خطاب۔’پروکارڈ‘ پانے والا کرناٹکا کا پہلا چیمپئن 

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 1:32 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 7/اکتوبر (ایس او نیوز) سنگاپور میں منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مقابلے میں ساحلی کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے رمیض نے ’مسٹر ایشیاء‘ کا خطاب جیت لیا ہے اور اس کے ساتھ پروکار ڈ(پروفیشنل کارڈ) پانے والا کرناٹکا کا پہلا باڈی بلڈر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

سنگاپور میں 38 ہندوستانی باڈی بلڈرز نے مختلف زمروں میں مقابلہ کیااور بہت ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرا کیا۔ان میں سے رمیض واحد باڈی بلڈر ہے جس نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔جبکہ دیگر باڈی بلڈرس میں ایک نے سلور میڈل اور پانچ نے کانسے کا (براونز) میڈل جیتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رمیض کامقابلہ15 ایشیائی ممالک کے 32باڈی بلڈرس کے ساتھ تھا۔اس نے چمپیئن شپ جیتنے کے ساتھ اس ’فیزیک‘ کے زمرے میں ’پرو کارڈ‘ کا بھی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں اس وقت جملہ 10باڈی بلڈرس ایسے ہیں جن کو ’پروکارڈ‘ ملاہے۔ جبکہ کرناٹکا سے رمیض یہ کارڈ پانے والا پہلا باڈی بلڈر بن گیا ہے۔یہ کارڈ پانے کے بعد رمیض آئندہ صرف پروکارڈ رکھنے والے یعنی پیشہ ور باڈی بلڈرس کے ساتھ مقابلہ کرے گا اور اسے شوقیہ (امیچر) باڈی بلڈرس کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔رمیض نے اس موقع پر اپنی انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”پرو کارڈ پاناباڈی بلڈنگ کے پیشے میں ایک بہت ہی کم یاب موقع ہوتا ہے۔ اب میں بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ محنت کروں گا کیونکہ میرا اگلا نشانہ مسٹر ورلڈ کا خطاب جیتنا ہے جہاں پر میرا مقابلہ دنیا کے اعلیٰ ترین باڈی بلڈرس کے ساتھ ہوگا۔“

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔