اُڈپی کے برہماور میں مہاجر مزدور وں کو لے جارہی سواری پلٹ گئی : ایک عورت ہلاک ، 13زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th April 2021, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:5؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) مہاجر مزدوروں کو لے جارہی ایک ٹمپو پلٹنے سے ایک عورت ہلاک اور بچے سمیت 13لوگ زخمی ہو گئے، حادثہ  اتوار کی شام برہماور کے ہیرور کی قومی شاہراہ 66پر پیش آیا ہے۔

زخمی شدہ سبھی مہاجر مزدورہیں۔ کانکریٹ کا کام ختم کرکے 15مزدور سواری کے ذریعے اُڈپی جارہے تھے۔ اسی دوران ٹائر پھٹ جانے سے سواری   کا توازن بگڑ گیا اور سوای   پلٹ  گئی۔ سواری میں جنریٹر، کانکریٹ مکسنگ مشین بھی موجود  تھی۔  سواری اچانک پلٹ جانے سے کئی لوگ سواری کے اندر پھنس گئے جن میں کچھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہی میں سے شدید زخمی 35سالہ عورت اسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہوئی ۔

 جائے وقوع  پر بچوں اور عورتوں کی چیخ و پکار دلدوز تھی ، مقامی اور دیگر سواریوں کے مسافروں نے تعاون کرتے ہوئے ایمبولنس اورپرائیویٹ سواریوں کے ذریعے زخمیوں کو  اسپتال پہنچایا ۔

 ضلعی اسپتال میں زیر علاج 12زخمیوں میں سے تین  کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ فوری طورپر پولس  کا تعاون نہ  ملنے پر  عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔ اور غیر ذمہ دارانہ طورپر مہاجر مزدوروں کو لےجانے والوں اور کانٹراکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔