اڈپی : ریلوے میں سفر کے دوران ایک شخص پر حملہ کی شکایت - پولیس نے درج کیا کیس

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،19؍ جنوری (ایس او نیوز) متسیا گندھا لوک مانیہ تلک ایکسپریس میں منگلورو سے سفر کرنے والے ایک مسافر کی طرف سے حملہ اور دھمکی دئے جانے کی شکایت ملنے پر منی پال پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یلاپور کا رہنے والا کرن مہادیو بورکرنے پولس کو بتایا کہ ٹرین جب منگلورو سے نکلی تو وہ اس میں سوار تھا ۔ جب ٹرین سورتکل سے آگے بڑھی تو چیسٹن ایناس باریٹو نامی ایک مسافر نے ریزرویشن  کے معاملہ پر اس کے ساتھ تکرار شروع کردی، گالی گلوچ کرنے کے علاوہ دھمکیاں بھی دینے لگا ۔ جب کرن بورکر ریلوے پولیس کے پاس اس بات کی شکایت کرنے کے لئے اڈپی اسٹیشن پر اترنے کی کوشش کی تو باریٹو نے اس کا راستہ روکا اور ہاتھوں اور پیروں سے اسے پیٹنا شروع کیا۔ 

کرن کی شکایت پر منی پال پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 341، 323، 504 ، 506 کے تحت کیس درج  کرلیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔