اُڈپی: ملپے بیچ پر سیاحوں کو سمندر میں اترنے پر پابندی : خلاف ورزی پر 500روپئے جرمانہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th August 2021, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:5؍اگست (ایس اؤ نیوز) حال ہی میں کورگ کی ایک لڑکی سمندری لہروں کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو  ملپے بیچ پر سمندر میں اترنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ملپے بیچ پر قریب ایک کلومیٹر لمبی اور 5سے 6فٹ اونچی باڑلگائی گئی ہے۔ جگہ جگہ سیاحوں کےلئے بورڈ لگاتےہوئے چوکنا کیاگیا ہے کہ سمندر میں اترنےپر پابندی ہے۔ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتاہے تو 500روپئے جرمانہ عائد کی جائے گی۔

عام طورپر بارش کے موسم میں سمندر اپنی سرکشی پر ہوتاہے، ان حالات میں کوئی سمندر میں اترتاہے تونقصان کازیادہ  خدشہ رہتاہے۔ سیاحوں کو سمندری لہروں کےمتعلق زیادہ جانکاری نہیں رہتی ہے، وہ تاکیدی بورڈس کو نظر انداز کرکے سمندر میں اترتے ہیں۔ سیاحوں کی حفاظت کے لئے تحفظاتی اقدامات کئےجانےکی ٹوریزم ڈیولپمنٹ ادارے کے سدیش شٹی نے جانکاری دی ۔

ملپے بیچ پر اس کے علاوہ مائک کے ذریعے بھی سیاحوں کو بتایا جارہاہے کہ وہ سمندر  میں نہ اتریں۔ لائف گارڈ عملہ بھی اس سلسلے میں  تعاون کررہاہے۔ سیاح باڑ کے قریب کھڑے ہوکر سمندر کا نظارہ کرسکتےہیں لیکن انہیں سمندرمیں اترنےنہیں دیا جا رہا ہے۔اگست کے آخر یا ستمبر میں حالات کو دیکھ کر بیچ میں اترنے کے متعلق فیصلہ لیاجائے گا۔ تب تک سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔