اڈپی میں نابالغ ہندو لڑکی کامبینہ اغواء۔ سنگھیوں نے کیا احتجاجی مظاہرہ۔ لگایا ’لوجہاد‘ کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،31؍اکتوبر (ایس او نیوز) تین دن پہلے ایک ہندونابالغ لڑکی کا اغواء مسلم نوجوان کی طرف سے کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئےہیری اڈکا پولیس اسٹیشن کےسامنے بشمول بی جے پی دیگر ہندونواز سنگھی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اے ایس پی کے توسط سے سپرنٹنڈنٹ آ ف پولیس کےنام میمورنڈم پیش کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے اس معاملے کو ’لوجہاد‘ سے تعبیر کرتے ہوئے لڑکی کو تلاش کرنے اور اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ میمورنڈم وصول کرنے کے بعد مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی جئے شنکر نے کہا :’’ ایس پی کی قیادت میں اس معاملے کی تحقیق کے لئے چار ٹیمیں پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہیں۔ اس واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو مل چکا ہے۔ ملزم کوڈھونڈ نکالنے  کے  لئے منصوبہ بندی سے کام ہورہا ہے اور اس کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس وقت تفتیش کس مرحلے میں ہے اس بارے میں کوئی معلومات دی نہیں جاسکتی۔کیونکہ اس سے ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اس کو گرفتار کرلیں گے ، بس ہمیں ہر ایک سے تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘

احتجاجی مظاہرین نے منتشر ہونے سے پہلے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو وارننگ دی کہ اگر ملزم کو جلد ہی گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر بڑے پیمانے پر زبردست احتجاجی مظاہرا منعقد کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...