اُڈپی: غیر قانونی طور پر قصائی خانے کے لئے مویشیوں کی رفت۔ سابق بی جے پی پنچایت رکن سمیت چار گرفتار
اُڈپی،8 ؍اکتوبر (ایس او نیوز) کوڈیمبالا دیہات کے مجار کرا س پر کڈبا پولیس کے افسران نے کارروائی کی اور ایک آلٹو کار میں غیر قانونی طورپر قصائی خانے کے لئے رفت کیے جارہے دو بیلوں کواپنی تحویل میں لےلیا اور کار ضبط کرلی۔اس کے علاوہ چار ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں ایک بی جے پی کا سابق پنچایت رکن بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پریہ کارروائی کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ پولیکوکو نامی مقام سے یہ مویشی قصائی خانے کی طرف لےجائے جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی بھی خبر ملی ہے کہ مڈیاڈکا نامی مقام پر ایک گھر کے اندر غیر قانونی طور پر جانوروں کو ذبح کرنے کاکام کیا جارہا ہے۔