بینگلورو،5 / ستمبر (ایس او نیوز) آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے کنداپور سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل رام کرشنا بی جی کو جو بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ دیا جانے والا تھا اسے ترقی پسند گروپوں اور دیگر سماجی حلقوں کے اعتراضات کو دیکھتے ہوئے روک لیا گیا ہے ۔
رام کرشنا کو ریاستی سطح پر بہترین پرنسپل ایوارڈ دینے کا اعلان ہوتے ہی تنازعہ کھڑا ہوگیا اور سابقہ بی جے پی حکومت کے دوران دو سال قبل مسلم طالبات کو حجاب کے مسئلے پر مسلسل کئی دن تک کالج کے گیٹ پر روکنے اور حجاب کے ساتھ اندر داخل ہونے کی پابندی کو بڑی بے رحمی کے ساتھ لاگو کرنے کی ویڈیو کلپ اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور اس پر بحث کا سلسلہ چل پڑا ۔ کانگریسی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، ترقی پسند گروپوں اور ماہرین تعلیم کی طرف سے سخت اعتراض جتایا گیا ۔
ایس ڈی پی آئی دکشن کنڑا صدر انور سادات نے x (ٹوئٹر) پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا :"وہ پرنسپل جس نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے مہینوں تک باہر دھوپ میں کھڑے رہنے پر مجبور کیا، اسے تو پرنسپل بنے رہنے کا بھی اخلاقی حق نہیں ہے ۔ کانگریسی حکومت نے کیوں اس شخص کو ایوارڈ کے لئے نامزد کیا ہے ؟"
عوامی اعتراضات اور دباؤ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بہترین پرنسپل کا اعلان شدہ ایوارڈ رام کرشنا کو تفویض کرنے کا فیصلہ روک لیا ۔
معروف انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنداپور سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل رام کرشنا بی جی کا کہنا ہے کہ 'ایوارڈ واپس نہیں لیا گیا ہے ، محکمہ (تعلیمات) نے کہا ہے کہ کچھ تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے اسے موخر کیا گیا ہے ۔ لیکن اصل وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔' رام کرشنا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے انجان نمبروں سے نفرت انگیز پیغامات بھی مل رہے ہیں ۔ جبکہ اُڈپی محکمہ تعلیمات سے متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کے تنازعے کا انہیں کوئی علم نہیں ہے ۔
ایک نظر اس پر بھی
بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں
آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...
یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند
پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔
بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...
بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا
اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت کے (19) کے طور پر کی گئی ہے۔
یتی نرسمہانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ؛ بھٹکل تنظیم پیر کو اے سی کو دے گی میمورنڈم، منگل کو بھٹکل بند کا اعلان
یتی نرسمہانند نامی شخص کی جانب سے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات مبارکہ کے خلاف دیے گئے اہانت آمیز بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے پیر کو اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم ارسال کرنے ...
مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی
بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔
وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب
معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...
گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم
بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر ...
کرناٹک کے 50ویں یومِ تاسیس پر ریاستی حکومت کی اپیل: تعلیمی و کاروباری ادارے کنڑ اپرچم لہرائیں
یکم نومبر کو کرناٹک کا یومِ تاسیس منایا جاتا ہے، اور اس سال ریاست میں 50واں یومِ تاسیس خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس حکومت نے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور مختلف تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص انداز میں مناتے ہوئے ریاستی اتحاد اور ...
کرناٹک کے سابق وزیرو نے کلکرنی کیخلاف مبینہ عصمت دری اور اغوا کا مقدمہ درج
کرناٹک کے کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیرو نے کلکرنی کے خلاف عصمت دری، اغوا اور مجرمانہ دھمکی کے ایک مبینہ دو سال پرانے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔
بینگلورو میں جنسی زیادتی کی شکار خاتون کا انکشاف: بی جے پی ایم ایل اے مُنی رتنا نے دو سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی افسران کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا
بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی مُنی رتنا پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو سیاسی فائدے کے لیے ہنی ٹریپ کیا۔ خاتون، جو خود جنسی زیادتی کا شکار ہیں، نے دعویٰ کیا کہ مُنی رتنا کے پاس خفیہ ویڈیوز ...
وجئے پورہ میں وقف عدالت کے بعد متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ، مزراعی اور وقف جائیدادیں خدا کی امانت : ضمیراحمد خان
مزراعی ہو یا وقف جائیداد، خدا کی ملکیت اور اس کی امانت ہے۔ ہاؤسنگ، اقلیتی بہبود اور اوقاف کے وزیر ضمیر احمد خان نے کہا کہ اس کا تحفظ حکومت اور سماج دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وقف عدالت کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی طرف سے کمیونٹی ...